وہاڑی (نامہ نگار ) پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ نا قابل برداشت حکومت فوری واپس لے عوام سراپا احتجاج، شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ تجارتی و کاروباری حلقوں کیلئے شدید پریشان کن ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں اور پاکستان مین بڑھ گئی ہیں۔ ملک میں مہنگائی اور غربت کے پروان چڑھتے اعشاریئے نہایت خوفناک ہیں۔ متوسط اور سفید پوش طبقے کیلئے ضروریات زندگی کا حصول مشکل بنتا جارہا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بدترین اضافے سے مہنگائی کا جن کاروبار زندگی کو نگل رہا ہے۔ ملکی معیشت کو بحران زدہ حالات سے نکالنے کیلئے روپے کی قدر کو مضبوط ترین بنایا جائے۔ حکومت زمینی حقائق کے مطابق کاروبار امور کو درپیش مشکلات اور دشواریوں کا تدارک کرے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام کو سبسڈی دی جائے۔
پنجاب حکومت کا رواں ماہ انصاف اکیڈمی پراجیکٹ لانچ کرنے کا اعلان
ملتان ( خصوصی رپورٹر )پنجاب حکومت نے والدین کی لاکھوں روپےفیسیں بچانے کا حل نکال لیا۔والدین کو اپنے بچوں کو ٹیوشن یا اکیڈمی نہیں بھیجنا پڑے گا، پنجاب حکومت نے رواں ماہ انصاف اکیڈمی پراجیکٹ لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔¹رپورٹ کے مطابق آن لائن انصاف اکیڈمی کے قیام کیلئے دوبارہ کام شروع کردیا گیا۔انصاف اکیڈمی پروجیکٹ کی تیاری کیلئے سیکرٹری ایجوکیشن بھی متحرک ہوگئے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے انصاف اکیڈمی کے قیام کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے ایپلی کیشن تیار کرلی۔ ذرائع کے مطابق ایپلی کیشن کا پائیلٹ پروجیکٹ کے طور پر ماہرین کی مدد سے معائنہ کیا جارہا ہے۔انصاف اکیڈمی ایپ کا افتتاح رواں ماہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کریں گے۔نرسری تا میٹرک تمام کتابوں کے لیکچرز آن لائن دستیاب ہوں گے۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ انصاف اکیڈمی کے قیام سے والدین کو سالانہ لاکھوں روپے کی بچت ہوگی۔