اے ایس بی ایف تعلیم کی روشنی پروگرام، سکولز میں مفت کاپیاں تقسیم

Aug 17, 2022


ٹبہ سلطانپور (جنرل رپورٹر)اے ایس بی ایف تعلیم کی روشنی پروگرام میں مختلف علاقائی سکولز میں مفت کاپیاں تقسیم کی گئیں تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایف بی ایف کے چیئرمین حاجی فیاض حسین تھہیم کی خصوصی ہدایت پر اے ایس بی ایف تعلیم کی روشنی پروگرام میں ٹبہ سلطان پور تحصیل میلسی کے مختلف علاقائی گورنمنٹ سکولز جن میں گورنمنٹ پرائمری بوائز اینڈ گرلز سکول نیو ساندہ کالونی ،گورنمنٹ پرائمری سکول ساندہ کالونی، گورنمنٹ پرائمری سکول وزیر آباد، گورنمنٹ پرائمری سکول صاحب علی و دیگر شامل ہیں ان بچے و بچیوں جو مستحق ہیں میں محمد وقار صدیق، محمد توصیف، محمد حسیب، محمد بہادر علی ودیگر نے کاپیاں تقسیم کیں اور اس کے ساتھ ساتھ اے ایس بی ایف فاسٹ ایڈ باکس کے لئے ہر طرح کی میڈیسن بھی مہیا کی گئی، اس موقع پر حاجی صدیق تھہیم، ندیم نسیم عباس بلوچ ،صحافی نوشاد خان پٹھان، عبدالرشید خان سندھڑ و دیگر موجود تھے۔
منڈا چوک : مسجد حیدریہ کے قریب سے کوڑا اٹھانے پر سینیٹری ورکرز کی تحسین
منڈا چوک (نامہ نگار) بلدیہ خانگڑھ کے سینیٹری ورکرز کی تحسین ، ڈرائیورغلام فرید کی نگرانی میں مسجد حیدریہ کے قریب کئی ماہ سے جمع شدہ کوڑا اٹھا لیا گیا،اہل محلہ کی طرف سے ڈرائیور غلام فرید اور اسکے ساتھ کام کرنے والے سینیٹری ورکرز کی تحسین کی گئی،علاوہ ازیں اہل محلہ کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ بلدیہ خانگڑھ میں غیرحاضر ملازمین جو گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرتے ہیں ان کو کام پر لگایاجائے۔

کوٹ ادو :عوامی نمائندوں کی عدم توجہی ، پتل روڈ کا سیوریج ناکارہ
کوٹ ادو (نامہ نگار،خبر نگار ) عوامی منتخب نمائندوں کی عدم توجہی ، شہر کے ہزار نفوس پر مشتمل گنجان آباد علاقے پتل روڈ کا سیوریج سسٹم ناکارہ، سیورج کی بندش سے علاقے کی مین روڈ اور گلی کوچے گندے پانی میں ڈوب گئے۔ ذرائع آمدورفت مسدود، گندہ پانی لوگوں کے گھروں میں داخل۔ نمازیوں کو مساجد، طلباء و طالبات کو سکول جانے میں شدید دشواری کا سامنا ،اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں،موجودہ سیورج سسٹم 36 سال پرانا ھوگیا ھے زیرزمین پائپ گٹراورکنویں اپنی مدت پوری کرچکے ہیں علاقہ مکینوں نے متعدد بار درپیش صورت حال سے منتخب عوامی نمائندوں کو اور میونسپل کمیٹی کو آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہ ہو سکی ،ریلوے اسٹیشن غربی سائیڈ پر دہائیوں سے کھڑا سیوریج کا گندا پانی علاقہ مکینوں کے لئے وبال جان بن کر رہ گیا ہے محلہ الشمس کالونی، بلوچ کالونی، ٹبہ سلطانپورہ، سنار والا، نورے والا، بستی گانمن شاہ، تجمل والا، بستی کھگہ ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کے سیوریج پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گندا پانی ریلوے اراضی میں کھڑا رہتا ہے جس سے گندگی، بدبو، تعفن سے زندگی اجیرن ہوگئی۔ زیر زمین پانی میں آرسینک، سنکھیا زدہ پانی پینے سے ہیضہ، ملیریا، ہیپاٹائٹس سمیت جلدی بیماریاں جنم لے رہی ہیں، علاقہ مکینوں محمد یاسر رانا، محمد آصف، اشتیاق احمد، محمد عاطف، اشفاق ملانہ و دیگر نے ایم پی اے اشرف خان رند سے سیوریج سکیم فنکشنل کرانے کامطالبہ کیا ہے۔ 

مزیدخبریں