حکومت نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑ ڈالے،غریب روٹی کو ترس رہا 

Aug 17, 2022


میلسی(نمائندہ نوائے وقت)سابق کونسلر شیخ عزیز الرحمن سونا، چوہدری مقصود احمد، سید خرم شاہ، صدیق چان اور عبد الصمد چوہدری نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کیخلاف آواز بلند کی تھی بدقسمتی سے اس حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ اپنے کپڑے بیچ کر غریب عوام کو سہولتیں دیں گے مگر افسوس غریب آدمی ہی دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے مکان بنانے والا میٹریل قوت خرید سے باہر ہو چکا ہے، ڈالر واپس نیچے آ رہا ہے تو اس کے برعکس مہنگائی مزید بڑھ رہی ہے کسی قسم کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کریں۔

ٹبہ سلطان پور، الخدمت ویلفیئر ٹرسٹ کے نام پر فراڈ ہونے لگا
ٹبہ سلطان پور (نمائندہ نوائے وقت ) ٹبہ سلطان پور میں الخدمت ویلفیئر ٹرسٹ کا نام استعمال کرتے ہوئے عوام کے ساتھ فراڈ کیا جارہا ہے ٹرسٹ میں شامل کریمنل کارکن خواتین کو مالی امداد دینے کا جھانسہ دے کر آن سے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی حاصل کرکے بعد میں انہیں موبائل فون کے ذریعے بلیک میل کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے غربت ، بے روزگاری اور مہنگائی سے تنگ خواتین الخدمت ٹرسٹ کا نام استعمال کرکے بلیک میل کرنے والے کارکنوں کے رویہ سے تنگ آکر ذہنی تناو کا شکار ہونے لگی ہیں۔
 جس پر علاقہ کی مختلف تنظیموں کے افراد محمد ندیم ، اعجاز ، ہمایوں ، محمد عارف ، عمران سمیت دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے سخت کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے جب اس سلسلہ میں الخدمت ویلفیئر ٹرسٹ کے زمہ داران سے موقف لینے کے لیے رابطہ کیا تو انہوں نے موقف دینے سے انکار کرتے ہوئے موبائل فون بند کردیا۔

مزیدخبریں