جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت) شہدائے پاکستان ویلفیر سوسائٹی ٹھٹھہ صادق آباد کے عہدیداران مسعود احمد نظامی، فریاد اختر چوہدری، چوہدری ساجد علی، رانا شبیر احمد نمبردار، محمد الیاس جوئیہ، چویدری زاہد شہزاد نے چک 138 دس آر قدیم کے معززین چوہدری یونس نمبردار، چوہدری محمد مکی کے ہمراہ 15 اگست 2019 کو کشمیر سیکٹر پر جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے بہادر سپوت نائیک تنویر احمد کے تیسرے یوم شہادت پر ان کی قبر اور گھر پر حاضری دی،اس موقع پر فاتحہ خوانی کی، اور شہید کے بھائی نوید احمد کو گلدستہ و قومی پرچم پیش کیا۔
اور شہید نائیک تنویر احمد کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا، شہداء پاکستان ویلفیر سوسائٹی عہدیداران کا کہنا تھاکہ شہداءہمارے ہیرو اور ماتھے کا جھومر ہیں ملک وقوم کے لیے ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔