بلیوورلڈ سٹی :یوم آزادی پر لاہور،راولپنڈی ،اسلام آباد میں رنگارنگ تقریبات 

Aug 17, 2022


لاہور،راولپنڈی ،اسلام آباد (نیوز رپورٹر)بلیوورلڈ سٹی کی جانب سے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر لاہوراورراولپنڈی ،اسلام آباد میں پرچم کشائی کی رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ راولپنڈی میں چیئرمین بلیوورلڈ سٹی سعد نذیر اور سی ای او چودھری ندیم اعجاز نے سبز ہلالی پرچم ہوا میں لہرایا اور قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔اسی مناسبت سے سمارٹ فیچرزکے حامل بلیوٹاو¿ن لاہور میں بھی پرچم کشائی کی تقریب اور 2 روزہ فیملی گالا سجایا گیا۔ جس میں بلیو ورلڈ سٹی کی سینئر مینجمنٹ سمیت بلیو ٹاو¿ن کی انتظامیہ اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ فیملی گالا میں بچوں کیلئے میجک شو اور جمپنگ کیسل سمیت دیگر تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا گیا جہاں بچوں نے یوم آزادی بھرپور انداز میں مناتے ہوئے خوب انجوائے کیا۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بلیوورلڈ سٹی سعد نذیر نے کہا کہ یوم آزادی ہمیں اتحادویگانگت کا درس دیتاہے۔ پاکستان کے پاس اللہ کی راہ میں قربانیاں دینے والی قوم اور فوج موجود ہے۔یوم آزادی پیغام دیتا ہے کہ ہمیں اپنے نفس کی غلامی سے بھی آزادی درکار ہے۔ آج کے دن یہ عہد کرنا ہوگا کہ اس آزادی کے تسلسل کو قائم رکھنے کیلئے پاکستان کا مطلب کیا لا الہٰ الا اللہ کے فلسفے پر مکمل عمل پیرا ہوں اور پاکستان کی تکمیل کیلئے اپنا بھر پورکردار ادا کریں۔سی ای او بلیو ورلڈ سٹی چوہدری ندیم اعجاز کا کہنا تھا کہ یوم آزادی پر ہمیں اپنی قومی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہئے۔


وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم ارض پاک کو صحیح معنوں میں ترقی یافتہ، پرامن اور خوشحال پاکستان بنانے کیلئے تعلیم و صحت، سائنس وٹیکنالوجی، معیشت و معاشرت، کھیل و سیاحت اور تہذیب و ثقافت سمیت ہر میدان میں عملی جدوجہد کریں ۔بلیو ورلڈ سٹی انتظامیہ بھی ملکی ترقی و خوشحالی اور پاکستانی رئیل سٹیٹ مارکیٹ کو روایتی انداز سے ہٹ کر جدید انداز میں استوار کرنا چاہتی ہے۔ اسی مقصد کیلئے ہم منفرد اور جدید منصوبے متعارف کروا کر اسے عالمی معیار کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن کر نے کیلئے کوشاں ہیں۔

مزیدخبریں