محمد بلیغ الرحمان سے پیاف وفد کی فہیم الرحمان سہگل کی قیادت میں ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا،تجاویز طلب، ڈالر کا اتار چڑھاو¿ معیشت کیلئے نقصان دہ ،متعلقہ بینکوں کا احتساب ہونا چاہیے:چیئرمین 


لاہور(نیوز رپورٹر ) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) کے وفد کی چیئر مین پیاف فہیم الرحمان سہگل کی قیادت میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں کاروباری طبقہ کے مسائل کو زیر بحث لایا گیا۔ مختلف کاروبار سے وابستہ افراد نے گورنر کو دریش مسائل سے آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا ایس ایم ایز کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے۔ سب کو مل کر ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا ہے۔ ملک کو معاشی چیلنجز سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے لیکن امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔اکیڈیمیہ اور انڈسٹری میں رابطہ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک کی معیشت بہتر کرنے کیلئے ایکسپورٹ بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر چیئرمین پیاف فہیم الرحمان نے کہا HS Code،84 اور 85سے متعلقہ مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے اور گورنرسے اس سلسلے میں ریلیف کیلئے درخواست کی ہے۔ ڈالر کا اتار چڑھاو ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ بینکوں کا احتساب ہونا چاہیے تاکہ آئندہ ایسی صورتحال نہ پیدا ہو۔ حکومتی پالیسیاں بناتے وقت بزنس کمیونٹی سے مشاورت کرنی چاہیے۔ ملک کی ترقی کیلئے معاشی پالیسیوں کا تسلسل بہت اہم ہے۔ اس موقع پر وفد نے گورنر پنجاب کو ڈیمرج، انفراسٹرکچر، سیورج، ٹیکسز سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وفد میں شامل تاجروں و صنعتکاروں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے گورنر پنجاب نے تجاویز طلب کر لیں۔ وفد میں وائس چیئرمین پیاف راجہ عدیل اشفاق، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران لاہور چیمبر ملک ندیم،چودھری واجد علی، سلیم اصغر بھٹی، راجہ وسیم حسن، خامس سعید بٹ، میڈم شمیم اختر، پیاف ایگزیکٹو کمیٹی ممبران مدثر مسعود، شیخ سجاد افضل، ظفر محمود، سید محمود غزنوی، شعبان اختر، ذیشان سہیل ملک، عمر سرفراز شیخ، مجاہد فہیم، احسن محموداور مدثر غفور شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن