ملتان ( سماجی رپورٹر ) سماجی رہنما اور صدر روٹری کلب مظفر گڑھ طاہرہ نجم نے کہا ہے کہ خطہ کے سپیشل پرسنز بھی ملکی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں سوسائٹی فار اسپیشل پرسنز نے خطہ کے بیشمار معذور افراد کو ہنر مند بنا کر معاشرے کا مفید شہری بنانے کی جو ذمہ داری ادا کی ہے وہ قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے سوسائٹی فار اسپیشل پرسنز کے سنٹر میں یوم آزادی کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد قدرتی صلاحییتوں سے مالا مال ہیں اور کسی سے کم نہیں ۔