مصالحہ یونٹ پر چھاپہ‘ 600 کلو سرخ مرچیں، 500 کلو ہلدی پاو¿ڈر ضبط

Aug 17, 2022


وہاڑی ‘ بورے والا، ملتان ( کرائم رپورٹر‘ نامہ نگار، خصوصی رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ سیفٹی ٹیم نے بوریوالا میں مصالحہ جات یونٹ پر چھاپہ مارا۔ ٹیسٹ کے دوران سرخ مرچوں میں رنگ کی ملاوٹ پائی گئی۔ جعلی برانڈنگ کرنے پر فوڈ بزنس مالکان کیخلاف مقدمہ درج کروادیا گیا۔ ہلدی پاو¿ڈر کے سیمپل لے کر مزید جانچ کیلیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کا کہنا تھا کہ جعلسازی اور دھوکہ دہی کرنے والوں کیخلاف شکنجہ مزید سخت کیا جائے گا۔ دریںا ثناءملتان میں پولٹری شاپ پر چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں بیمار اور مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کرلیا گیا۔ ایف آئی آر درج کر کے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

5 ملزم گرفتار‘ بھاری مقدار مےں شراب برآمد
خانیوال (نمائندہ خصوصی) مخبر کی اطلاع پر چونگی مخدوم پور، بستی ریحان پور، شہرموڑ اور خانیوال روڑپر پولیس نے شراب فروش صفدر مسیح،شہروز اسامہ طارق اورشاہ رخ کو گرفتار کر کے دیسی شراب 500 لیٹر اور 10 ولائیتی بوتلوں سمیت خالی بوتلییں بھی قبضہ میں لے لی گرفتار شراب فروش کبیروالا اور خانیوال کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کے لیے منتقل کر رہے تھے منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کر کے حسب ضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا 

مزیدخبریں