کوٹ ادو(خبرنگار)عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجودحکومت نے پٹرول 6روپے 72 پیسے فی لٹر مہنگا کرکے عوام کے ساتھ ہاتھ کردیا،کئی روز تک سوشل میڈیا پرپٹرول سستا ہونے کے چرچوں سے عوام پٹرول کی قیمت کم ہو نے کی خوش فہمی میں مارے گئے،اس حوالے سے سفید پوش طبقہ،سرکای ونجی اداروں کے کم تنخواہ والے ملازمین،اسٹینڈ پر رینٹ کار چلانے والے رکشہ ڈرائیور،خوانچہ فروش دیگر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر کے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا،پٹرول کی قیمت بڑھنے کے اثرات کھانے پینے کی اشیائ سمیت تعمیراتی سامان ودیگر آلات پر بھی پڑیں گے جس سے مہنگائی مزید بڑھے گی ۔