میرے لیے پاکستان بھارت مقابلہ صرف ایک میچ ہے: سارو گنگولی 

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی نے کہا ہے کہ پاکستان بمقابلہ بھارت میرے لیے صرف اور صرف ایک میچ ہے،یقین ہے کہ بھارت ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔ ایشیا کپ میں جس طرح دوسری ٹیموں کے ساتھ میچ ہیں اسی طرح ان میں سے ایک میچ یہ بھی ہوگا، پاکستان بھارت میچ پر زیادہ توجہ نہیں ہے۔مجھے بھارتی ٹیم سے بہت امیدیں ہیں، ایشیا کپ صرف ایک ٹیم یعنی پاکستان کا سامنا کرنے سے متعلق نہیں ہے، مجھے یقین ہے کہ بھارت ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔پاکستان بھارت میچ کے بطور ایک ٹاکرے کے خیال کو مسترد کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ ٹورنامنٹ کا صرف ایک میچ ہوگا، انہوں نے اپنے دور میں بھی کبھی پاکستان بھارت میچ کو خاص نظر سے نہیں دیکھا کیونکہ ان کی ہمیشہ اپنی ٹیم کی کارکردگی اور ٹورنامنٹ جیتنے پر ہوتی تھی۔ بھارتی ٹیم ایک مضبوط ٹیم ہے، حالیہ میچز میں بھی بھارتی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا ہے۔ امید ہے کہ اب ٹیم ایشیا کپ میں بھی اچھی کارکردگی پیش کرے گی۔بھارتی ٹیم کو مشورہ دیا تھا کہ پاکستان کےخلاف شکست کو بھلا کر ٹورنامنٹ میں آگے آنے والے میچز پر فوکس کریں۔ بھارتی ٹیم کو پاکستان کے خلاف 10 وکٹوں سے شکست کو بھولنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن