لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس افسران و اہلکاروں کا رسک اور دیگر الاؤنسز بڑھانے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔ جس کے تحت پنجاب پولیس کے اہلکاروں اور افسران کی تنخواہوں اور پنشن میں فکس لاء اینڈ آرڈر الاؤنس کی مد میں اضافہ ہو گا۔ اضافے کا اطلاق کانسٹیبل سے لے کر ایڈیشنل آئی جیز کے عہدے کے افسران کی تنخواہوں میں لاگو ہو گا۔ اس اضافے کے باعث صوبائی خزانے پر 35 ارپ روپے کے سالانہ اخراجات کا بوجھ بڑھے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس کانسٹیبل کی تنخواہ میں 12 سے 15 ہزار روپے جبکہ ایڈیشنل آئی جیز کی تنخواہ میں 75 سے 80 ہزار روپے کا اضافہ ہو گا۔ جس پر چند روز میں منظوری متوقع ہے۔
تنخواہ اضافہ