حکومت شہباز گل کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ٹارچر کرنا چا ہتی:فیصل چوہدری


اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیسن دائر کی گئی تھی، ہائیکورٹ نے آرڈر دیا،یہ شہباز گل کو ٹارچر کرنا چاہتے ہیں،سوچا سمجھا منصوبہ ہے،بھٹو کے ساتھ جو ہوا وعدہ معاف گواہ بنایا گیا پھر کیا ہوا سب نے دیکھا،شہباز گل کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حکومت شہباز گل کو پی ٹی آئی لیڈر شپ کے خلاف کچھ نہیں کر رہی تو اب یہ حربے استعمال کر رہے ہیں، یوم عاشور کے دن گرفتار کیا گیا،شہباز گل پر تشدد کے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں، الیکشن کمیشن کا جو آرڈر آیا وہ یکطرفہ آرڈر ہے، پولیس کا رویہ یہ تھا کہ بچی کو ماں سے ملنے نہیں دیا گیا،جسمانی ریمانڈ لے کر شہباز گل کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے،شہباز گل کی فیملی نے ہیومین رائٹس کی تنظیموں کو لکھا ہے،پروفیسر ہے اور تشدد کر کے کیا بیان دالوانے چاہتے ہیں، شہباز گل پر تشدد اسلام آباد پولیس کی حراست میں کیا گیا، جسمانی ریمانڈ کا مطلب یہ نہیں تشدد کا نشانہ بنایا جائے، اڈیالہ جیل میں شہباز گل سے ملنے نہیں دیا گیا، شہباز گل پر تشدد کیا گیا، پارٹی نے جو کہا سیاسی بیان ہو سکتا ہے۔
فیصل چوہدری

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...