وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اقومِ متحدہ کے پاکستان میں ریزیڈنٹ کوارڈینیٹر جولین ہارنئیس نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی . ملاقات میں پاکستان اور اقوامِ متحدہ کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بشمول اقوامِ متحدہ کے Sustainable Development Goals Cooperation Framework, سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف، غذائی تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ پر تبادلہ خیال ہوا. وزیرِ اعظم نے پاکستان کے اقوامِ متحدہ کے مقصد اور چارٹر میں تفویض کردہ اصولوں کی پاسداری کیلئے پاکستان کی طرف سے تعاون جاری رکھنے کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا. وزیرِ اعظم نے پاکستان کے اقوامِ متحدہ کے ساتھ تعاون بالخصوص امن مشن ، انسانی ہمدردی کے اقدامات، موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی کیلئے بین الاقوامی سطح پر تعاون کے اقدامات کو اجاگر کیا.
وزیرِ اعظم نےپاکستان کے اقوامِ متحدہ کے ایجنڈا 2030 اور Sustainable Development Goals (SDGs) کے حصول کیلئے تعاون میں اقوامِ متحدہ کے کلیدی تعاون پر شکریہ ادا کیا. وزیرِ اعظم نے پاکستان میں حالیہ بارشوں و سیلاب سے تباہ کاریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ترجیحی بنیادوں پر سیلاب زدگان کی فوری مدد و بحالی کیلیے اقدامات اٹھائے.
جولین ہارنیئس نے وزیرِ اعظم کو اقوامِ متحدہ کی پاکستان میں جاری سرگرمیوں بشمول پائیدار ترقی، انسانی ہمدردی کے تحت مدد، ماحولیاتی تحفظ، غذائی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگاہ کیا. انہوں نے اقوامِ متحدہ کے پاکستان کی پائیدار ترقی اور COVID-19 سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نکلنے میں مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا.
جولین ہارنئیس جنوری 2020 سے پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے ریزیڈنٹ کوارڈینیٹر کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں. وہ اقوامِ متحدہ کی کنٹری ٹیم، جس میں تمام UN ایجنسیاں، فنڈز، پروگرام شامل ہیں ، کی سربراہی کر رہے ہیں اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات اور منصوبوں سے اقوامِ متحدہ کے ملک میں اقدامات کی ہم آہنگی یقینی بنا رہے ہیں.