فارن فنڈنگ کیس میں تحقیقات ،عمران خان نے ایف آئی اے کو نوٹس کا جواب دینے سے انکار کردیا۔عمران خان اور پی ٹی آئی کی طرف سے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے ایف آئی اے کو جواب بھجوایا عمران خان نے ایف آئی اے کو تحریری جواب میں کہا کہ میں آپ کو جوابدہ ہوں نہ ہی معلومات فراہم کرنے کا پابند ہوں، دو دن میں نوٹس واپس نہ لیا تو قانون کے تحت آپ کے خلاف کارروائی کروں گا۔تحریری جواب ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل ، اسلام آباد کی ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ بیگ کو بھجوایاگیا ۔عمران خان نے تحریری جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی سے تفصیلات اور دستاویزات طلب کرنا ایف آئی اے کے زیراثر ہونے کا مظہرہے۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ نہیں دیا بلکہ رپورٹ جاری کی ہے۔الیکشن کمیشن ایف آئی اے یا کسی اور ادارے کو اس رپورٹ کی بنیاد پر حکم جاری نہیں کرسکتا۔عمران خان نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کے پاس پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2002 کے تحت کارروائی کرنے کا اختیار نہیں ہے۔جاری کیاگیا نوٹس ایف آئی اے ایکٹ سے بھی متصادم ہے۔سپریم کورٹ متعدد فیصلوں میں الیکشن کمیشن کو انتظامی ادارہ قرار دے چکی ہے۔الیکشن کمیشن عدالت ہے نہ ہی ٹریبونل۔ ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے عمران خان سے بینک اکاﺅنٹس سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں۔
آپ کو جوابدہ ہوں نہ ہی معلومات فراہم کرنے کا پابند ,عمران خان کا ایف آئی اے کوجواب
Aug 17, 2022 | 17:11