لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے بازیابی کیس میں 7 خواتین بھٹہ مزدوروں کو رہا کردیا،درخواست گزار کا موقف تھا کہ بھٹہ مالک نے غیر قانونی طور پر قید میں رکھا ہوا تھا جبکہ آئینی طور پر ہر شہری کو آزاد زندگی گذرانے کا حق حاصل ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ اس امر کا نوٹس لے۔ فاضل عدالت نے بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔