نگران حکومت پٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کو فوراََ واپس لے:عمیر مشتاق کمبوہ

 فیروز والہ( نامہ نگار) پی پی 138 کوٹ عبدالمالک جماعت اسلامی کے سینئر رہنما عمیر مشتاق کمبوہ نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت نے آتے ہی پٹرول بم گرا دیا ہے۔ جماعت اسلامی نے پٹرولیم کی قیمتوں کے اضافے کو مسترد کر دیا۔ سابق حکومت نے عوام کو زخم دئیے۔ نگران حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کو فوراََ واپس لیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکے۔

ای پیپر دی نیشن