نگران حکومت نے پٹرول ‘ڈیزل مہنگا کرکے جینے کا حق بھی چھین لیا: شہری

Aug 17, 2023

فیروز والہ( نامہ نگار) نگران حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے شاہدرہ اور تحصیل فیروز والا کی عوام میں کافی غم وغصہ پایا گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ نگران حکومت نے اتے ہی پٹرول بم گرا دیا غریب آدمی کو خودکشی کرنے پر مجبور کر دیا ہے پہلے کیا مہنگائی کم تھی جو مزید پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فی الفور واپس لے۔ پہلے ہی عوام پر بجلی کے بلوں میں بھاری بھر کم اضافی ٹیکس لگا کر غریب عوام سے دو وقت کی روٹی تک چھین لی ہے۔ اب نگران حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا کر غریب سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ عوام کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنے اس ظالمانہ اقدام کو واپس لے۔ غریب عوام کو بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے ریلیف دیا جائے تاکہ غریب عوام خود کشی کر نے پر مجبور نا ہو۔ موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیوروں نے بھی کرائے میں اضافہ کر دیا۔

مزیدخبریں