دوسری بار ایوارڈ ملنے پر خدا کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے:فیشن ڈیزائنر محمود احمد بھٹی

Aug 17, 2023

لاہور(کلچرل رپورٹر) سرکاری اعزاز ہلال امتیاز ملنے پرمعروف فیشن ڈیزائنر محمود احمد بھٹی نے کہا ہے کہ دوسری بار اعلیٰ ترین ایوارڈ ملنے پر خدا کا  جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔ حکومت نے جس شفاف طریقے سے یہ اعزازات دیئے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔ قبل ازیں 2004 میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ فیشن ڈیزائننگ میں کمال فن حاصل کرنیکا سفر بالکل بھی سادہ اور آسان نہیں رہا۔ پیرس میں رہنا آج بھی ایک خواب لگ رہا ہے۔قبل ازیں فرانسیسی میڈیا نے فیشن ڈیزائننگ میں محمود بھٹی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں پریٹ اے پورٹر فیشن کا لقب دیا ہے۔

مزیدخبریں