الخدمت فاؤنڈیشن کے وفد کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ایکسپو میں شرکت

Aug 17, 2023

لاہور(خصوصی نامہ نگار )الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے وفدنے مرکزی نائب صدرائیرمارشل(ر)فاروق حبیب کی سربراہی میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے پاک چائنافرینڈشپ سنٹر میں منعقدہ 3 روزہ ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ایکسپو کا مقصد باہمی تعاون،تجربات وخیالات کے تبادلے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت قدرتی آفات سے بچاؤ کی مشترکہ حکمت عملی تیارکرنا ہے۔ اس موقع پر ائیرمارشل(ر)فاروق حبیب کا کہنا تھا کہ پاکستان قدرتی آفات کی براہ راست زدمیں ہے ایسے حالات میں بحثیت قوم متحد اور منظم ہوکرایسی منصوبہ بندی ناگزیرہے کہ آفات کوکم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے اثرات کوزائل کرنے کی بھی کوشش کی جائے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرزکے ساتھ مل کرنیشنل پلان بنانے کی جانب پہلا قدم بہت خوش آئنداور قابل ستائش ہے۔ پور ی دنیا موسمیاتی تبدیلی کی زدمیں ہے۔

مزیدخبریں