لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان کا قیام ایک نعمت خداوندی ہے جو کہ برصغیر کے مسلمانوں کی پیہم جہد مسلسل، مفکر پاکستان علامہ اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح کی عظیم قیادت کا ثمر ہے۔ لہٰذا نئی نسل کا فرض ہے کہ وہ پاکستان کو جدید خطوط پر استوار کرانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پاکستان کو اقوام عالم کے اولین صفوں پر کھڑا کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔ ان خیالات کا اظہار مختلف مقررین نے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس تقریب کا اہتمام شاہ رح ٹیکنالوجی نے جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے کیا تھا۔تقریب کو قومی جھنڈیوں اور رنگ برنگی جھالروں سے انتہائی دیدہ زیب انداز سے سجایا گیا تھا۔تقریب کی آغاز پر تمام شرکا نے قومی ترانہ پڑھا اور پاکستانی جھنڈے کے رنگوں سے مزین کیک بھی کاٹا گیا۔ اس تقریب سے شاہ رح ٹیکنالوجیز کے چیف ایگزیکٹو افسر حامد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں قوموں کی زندگی میں ملک و ملت کی آزادی کے دن کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔
پاکستان کو اقوام عالم کی اولین صفوں میں لانے کیلئے نوجوان کردار ادا کریں:حامد سعید
Aug 17, 2023