اصحاب رسولؓ ، اہل بیت عظامؓ امت مسلمہ کیلئے مینار نور ہیں:میاں محمد اویس

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) اصحاب رسولؓ اور اہل بیت عظامؓ امت مسلمہ کیلئے مینار نور ہیں۔ صحابہ اکرام نے اسلام کی عزت وآبرو اور سرکار دوعالم کی عزت و ناموس کیلئے عظیم قربانیاں دیں ہیں وہ امت کیلئے مینار نور ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء میاں محمد اویس نے دفتراحرار لاہور سے جاری بیان میں کیا۔ آج کے حکمران اور عوام صحابہ کرام کی پیروی اختیار کرکے اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتی ہے۔تحفظ ناموس صحابہ کرام و اہل بیت عظام اور مہات المؤمنین بل کو جلد ی ہی قانونی شکل دے کر نافذ کیا جائے تا کہ صحابہ کرام اور اہل بیت اطہار پر بدزبانی و بدکلامی کی فضاء ختم ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس بل پر اعتراض کرنے والوں کا ہر اعتراض ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا جائے کیوں کہ صحابہ کرام کی عزت و ناموس کا دفاع آئین ایمان ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت اگر صحابہ کرام کی بنائی ہوئیں حکومتی پالیسیوں کو فالو کریں تو مہنگائی سمیت تمام بحرانوں سے نجات مل سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن