کراچی (کامرس رپورٹر)آئرن اینڈ اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئرنائب صدر خالد تواب نے پاکستان اینڈ اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی اور کے سی سی آئی کے سابق نائب صدر اور سابق صدر کراچی جیم خانہ اکبر عبداللہ کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں خالد تواب نے مرحوم اکبر عبداللہ کی غیر متزلزل لگن، گہری عقیدت، اور ثابت قدم حب الوطنی کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔خالدتواب نے اس بات پر زور دیا کہ مرحوم اکبر عبداللہ کی کاروباری برادری کے لیے خدمات ایک بے مثال جوش اور ولولے سے نمایاں تھیں اور بالخصوص انکے سماجی اور فلاحی کاموں کی گونج اب تک سنائی دیتی ہے،تجارت وصنعت کے شعبوں میں انکی یادیں ہمیشہ کے لیے محفوظ رہیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔