پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے معیشت پر دباؤ پڑے گا: فراز الرحمان،صدرکاٹی

 کراچی(کامرس رپورٹر)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر  فراز الرحمان نے حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں یکمشت 17 روپے 50 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 20  روپے اضافے کے نگران حکومت کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے، قیمتوں میں مسلسل اضافے سے غریبوں پر مختلف طریقوں سے بے پناہ  دباؤ پڑ رہا ہے جو ان کی معاشی مشکلات میں اضافہ اور  غربت کی سطح سے مزید نیچے لے جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہی مہنگائی کے طوفان نے غریب کی کمر توڑ کر رکھی ہے، حالیہ اضافے سے صنعتیں بند ہوں گی اور ملک میں بے روزگاری کا طوفان کھڑا ہوگا۔ صدر کاٹی  نے کہا کہ توانائی کی قیمتیں مزدور  اور غریب طبقے پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ، بجلی اور گیس کے بڑھتے بل اور اشیائ￿  خوردونوش میں اضافہ، مہنگائی کے طوفان  میں مسلسل اضافے  سے مالی بوجھ پڑرہا ہے۔ فراز الرحمان  نے مزید کہا کہ ایسے حالات میں اگر توانائی کی قیمتیں اسی طرح بڑھتی رہیں تو اس کے نتائج نہ صرف کم اور متوسط آمدنی والے طبقے بلکہ کاروباری طبقے کے لیے بھی سنگین ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ  بڑھتی ہوئی قیمت سے سامان کی نقل و حمل کی لاگت میں بھی اضافہ ہو جائے گا، مال بردار بحری جہازوں کے بڑھتے اخراجات اور فریٹ کمپنیوں کی جانب سے لاگت میں ریکارڈ اضافہ برداشت کرنے کی انڈسٹری متحمل نہیں۔  فراز الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ قابل تجدید توانائی کے وسائل اور منصوبوں کو فوری طور پر شروع کرے کیونکہ ان کی تکمیل کے لیے طویل وقت درکار ہے۔ فراز الرحمان نے مزید کہا کہ حالیہ مہنگائی، بجلی، پیٹرول اور گیس کے نرخوں میں اضافہ کے باعث ملازمت کے مواقع کم ہوتے جا رہے ہیں، انڈسٹریز بند ہو رہی ہیں جبکہ سرمایہ کاری کا انخلائ￿  شروع ہو چکا ہے ایسے میں ملک کیسے ترقی کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن