اسلام آباد (نامہ نگار) بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق اسلام آباد میں بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمان سے ملاقات کی، ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے، ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے معاملات پر گفتگو کی گئی، آئندہ کے انتخابات سمیت دیگر امور پر مشاورت ہوئی۔