نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی تقرری، پارلیمانی کمیٹی فیصلہ کرے گی

کوئٹہ(نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی تقرری کے معاملے پر حکومت نے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی۔نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے لیے تشکیل دی جانے والی پارلیمانی کمیٹی میں عبدالقدوس بزنجو، سردار عبدالرحمان کھیتران اور زمرک خان اچکزئی شامل ہیں۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ جے یوآئی نے عثمان بادینی اور بی این پی( مینگل ) نے حمل کلمتی کو نگران وزیراعلیٰ کے لیے نامزد کیا تھا، اب قائد حزب اختلاف کی جانب سے حمل کلمتی کی بجائے پارلیمانی کمیٹی کے لیے علی مردان ڈومکی کا نام دیا گیا ہے۔بلوچستان عوامی پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ علی مردان ڈومکی حزب اختلاف کی جانب سے امیدوار نہیں تاہم وہ جام کمال اور نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مشترکہ امیدوار ہیں۔علی مردان کے حوالے سے قائد حزب اختلاف نے بی این پی کو اعتماد میں نہیں لیا اور ہم اس نام کی حمایت نہیں کریں گے۔علاوہ ازیں بی این پی مینگل اور پشتونخوا میپ نے سپیکر بلوچستان اسمبلی کو خط لکھا ہے۔ متن میں کہا گیا ہے بلوچستان اسمبلی میں بی اے پی مینگل اور پشتونخوا میپ متحدہ اپوزیشن کا حصہ ہے‘ پارلیمانی کمیٹی میں صرف جے یو آئی کے نام شامل کئے گئے۔ پارلیمانی کمیٹی میں بی این پی اور پشتونخوا میپ کو نمائندگی دی جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...