لاہور (نیٹ نیوز) رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر گارنٹی مل چکی ہے۔ ٹی وی انٹرویو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نوازشریف کی عدالتوں سے بریت طے ہے اور ان کے لیے زیرو رسک ہوچکا ہے جبکہ اس معاملے پر ہمیں گارنٹی بھی مل چکی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت سے ریلیف ملنا مشکل ہے جبکہ الیکشن کی تاریخ آگے لے جانے پر اسٹیبلشمنٹ آن بورڈ ہے۔
نواز شریف کی پاکستان واپسی کے معاملے پر گارنٹی مل چکی ہے: رانا ثناء اللہ
Aug 17, 2023