ڈسکہ: پولیس مقابلہ، ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید

ڈسکہ+سیالکوٹ (نامہ نگار+ نمائندگان خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) ریڈ کرنے آئی پولیس پر اشتہاری ملزم کی فائرنگ، پولیس مقابلہ میں اے ایس آئی شہید ہو گیا۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق سی آئی اے پولیس نے ڈسکہ کے نواحی گائوں سکھر نہر پر قتل کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم لیاقت عرف چھوٹو سکنہ بلوچی ضلع فیصل آباد کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا تو اشتہاری ملزم نے اپنی ساتھیوںکے ہمراہ پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کی زد میںآکر سی آئی اے کا اے ایس آئی شہزاد احمد چیمہ ملزمان کی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جس کو طبی امدادکیلئے سول ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ نے کہاکہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ شہید ہونے والے اے ایس آئی شہزاد احمد چیمہ کی نماز جنازہ پولیس لائن سیالکوٹ میںادا کی گئی اور بعد میں پولیس اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گائوں بھانوپنڈی میںسپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید اے ایس آئی شہزاد احمد چیمہ نے سوگواران میںبیوہ اور پانچ بچے چھوڑے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...