بیماریوں سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر ضروری ہیں، صدر، اسد مجید کی ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر علوی نے بیماریوں کے تدارک کے لئے عوام میں بھرپور آگاہی مہم اور نوجوانوں کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیماریوں سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر ضروری ہیں۔ اقوام کی ترقی کے لئے تعلیم اور صحت بنیادی ستون ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ہیلتھ ایکسپو اور سمٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) نے کیا تھا۔ صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ طبی شعبہ سے وابستہ افراد اخلاقیات اور اِنسانی اقدار کو مدنظر رکھیں، غذائیت کی کمی اور ذہنی و جسمانی کمزوری پر قابو پانے کیلئے بھی اقدامات ناگزیر ہیں۔ عارف علوی سے سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان نے الوداعی ملاقات کی ہے ۔ صدر مملکت نے ڈاکٹر اسد مجید خان کو 31 ویں سیکرٹری خارجہ کے طور پر کامیابی سے مدت مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔

ای پیپر دی نیشن