سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ ( پی ایس اے)کے تحت پانچ کشمیری قیدیوں کی قید کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طورپررہا کرنے کے احکامات جاری کئے۔جسٹس سنجے دھر اور جسٹس ایم اے چودھری پر مشتمل بنچ نے کئی سماعتوں میں وکلا کے دلائل سن کر عبید نذیر صوفی ، آصف احمد لون، بلال احمد ڈار، مظفر احمد راتھر اور بلال احمد لون کی نظر بندی کے احکامات کو کالعدم قرار دیا۔ عدالت نے رہائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکام کا یہ خدشہ کہ مذکورہ افراد کے آزادرہنے سے امن عامہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے، ان کو نظربند رکھنے کی بنیاد نہیں بن سکتا۔