شرقپور روڈ: پلاٹ تنازعہ پر 2بھائیوں نے رکشہ ڈرائیور قتل کر دیا

 فیروز والہ (نامہ نگار) لاہور شرقپور روڈ پر واقع آبادی غازی پور میں پلاٹ کے تنازعہ پر دو سگے بھائیوں ارشد اور شرافت نے ساتھی کی مدد سے حملہ کر کے اپنے مخالف امانت علی کے گلے پر کپڑا ڈال گلا دبا ڈالا اور تشدد کر کے اسے ہلاک کر دیا۔ مقتول کی بیٹیوں نے باپ کو بچانے کی کوشش کی تو ملزمان نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ارشد علی اور رکشہ ڈرائیور امانت علی کے درمیان پلاٹ کا تنازعہ چل رہا  تھا۔ امانت کو طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جا رہے تھے کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ شرقپور پولیس نے مقتول کی بیوی کی رپورٹ پر  ملزموں کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد ورثاء  کے حوالے کر دی۔

ای پیپر دی نیشن