گلگت، تحریک انصاف کے سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کیخلاف مقدمہ درج

Aug 17, 2023

 گلگت(آئی این پی ) تحریک انصاف کے سابق وزیراعلی گلگت بلتسان خالدخورشید کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خالدخورشید کیخلاف مقدمہ گلگت کے سابق صدر راشد عمر نے وکالت کی جعلی ڈگری پر مقدمہ درج کروایا۔ دوسری جانب سابق وزیر اعلی نے 11 ستمبر تک استور کی مقامی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے۔ یاد رہے کہ 4 جولائی کو گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے وزیر اعلی خالد خورشید خان کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا تھا۔جسٹس ملک عنایت الرحمن، جسٹس جوہر علی اور جسٹس محمد مشتاق پر مشتمل تین رکنی بینچ نے وزیر اعلی کے خلاف نااہلی کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا تھا۔

مزیدخبریں