قومی مفادات کے تحفظ کیلئے پارٹی کو گراس روٹ لیول پر مضبوط کریں گے: جہانگیر ترین

اسلام آباد+ لاہور (نامہ نگار+ نیوز رپورٹر) چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کی جانب سے سینئر پارٹی رہنمائوں اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے سے پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔ اس بیٹھک میں قائدین کی جانب سے متحرک اور بھرپور سیاست شروع کرنے کا اعلان کیا گیا اور کسی جماعت سے الحاق کو یکسر مسترد کر دیا گیا۔ چیئرمین پارٹی نے کہا کہ قومی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پارٹی کو گراس روٹ لیول پر مضبوط کریں گے۔ ہر حلقے میں جا کر عوامی رابطوں کے ذریعے نمائندوں کو مستحکم بنائیں گے۔ صدر علیم خان نے پارٹی پالیسی واضح کرتے ہوئے ہر صوبائی اور قومی حلقے میں امیدوار میدان میں اتارنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا پٹرول کی قیمتیں بڑھا  کر عوام پر قہر نازل کیا گیا ہے۔ آئی پی پی موٹر سائیکل سواروں کو مفت اور سستا پٹرول دے کر اور مستحق افراد کو تین سو یونٹ تک مفت بجلی فراہم کر کے عوام کے دکھوں کا مداوا کرے گی۔ دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی میں سیاسی رہنمائوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز لاہور سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی نمائندوں اور سیاسی و سماجی رہنمائوں نے پارٹی صدر عبدالعلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کل بھی عبدالعلیم خان کے ساتھ تھے اور آج بھی ان کے دست و بازو ہیں۔ ملاقات میں سابق نائب ناظم مقصود لاہوری، سابق ناظم باؤ جاوید طارق، سابق چیئرمین ملک جاوید یوسف اور سماجی رہنما ڈاکٹر یونس شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...