فرانس کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں یونیسف مہم کیلئے 3ملین یورو امداد کا اعلان

اسلام آباد (نامہ نگار) حکومت فرانس نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں یونیسف کے تحت صحت عامہ کے امدادی اقدامات کے لیے 30لاکھ یورو (تقریباً 32.7لاکھ  امریکی ڈالر) مختص کردیے ہیں۔ اس اہم امداد سے صوبہ سندھ کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں صحت کی بنیادی خدمات اور حفاظتی ٹیکوں کی فراہمی میں مدد ملے گی، جس سے تقریباً19لاکھ خواتین اور بچے مستفید ہوں گے۔ فرانس کی جانب سے اس  تعاون کا اعلان رواں سال کے اوائل میں جنیوا میں اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان کی مشترکہ میزبانی میں پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کا سامنا کرنے کے قابل بنانے کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے بعد کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن