اتحادی حکومت کی اجتماعی کارکردگی سے ملک ڈیفالٹ نہیں ہوا: نیئر بخاری

Aug 17, 2023

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کی اجتماعی کارکردگی سے ملک ڈیفالٹ نہیں ہوا۔ ایف اے ٹی ایف سے نکلے اور آئی ایم ایف معائدہ بحال ہوا۔  پارلیمانی جمہوری نظام حکومت کی ضمانت 73کے متفقہ  آئین مقدس دستاویز پر من و عن عملدرآمد اشد لازم ہے۔ نئی مردم شماری آئینی تقاضہ اور ضرورت ہے۔ حلقہ بندیاں الیکشن کمشن کی ذمہ داری ہے لیکن عام انتخابات فروری 24 میں ہو جانے چائیں۔

مزیدخبریں