شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی+ نمائندہ نوائے وقت)پنجاب حکومت کی طرف سے ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق اور دوسرے صوبوں کے برابر ملازمین کو اضافہ رننگ بیسک پر دینے پر ضلع کونسل شیخوپورہ میں تقریب منعقد کی گئی جسکی صدارت صوبائی چیئرمین ایپکا پنجاب چوہدری اکرم سرویا نے کی اظہار تشکر کی تقریب میں صوبائی نائب صدحاجی عبدالرشید نجمی نے میزبانی کی، اس موقع پر حاجی قاسم حنیف، ہیرا مسیح، صدر محکمہ صحت غلام نبی ورک،اشرف اعوان، وقار عظیم، محمد ارسلان،، عبدالغفار وسیر، عبدالغفار، فیاض احمد گجر، شاہد اقبال چیمہ، ارشد گجر، بشیر احمد بھٹی، ملک ادریس، ، سعید احمد خان ، خالد بشیر کسانہ، رانا عارف، مہر عبداحفیظ، محمد شرجیل شاہد ، عبدالطیف کاوش، نعیم سندھو ودیگر نے شرکت کی ،صوبائی نائب سیکرٹری عبدالرشید نجمی نے حکومت سے مطالبہ کیا کے فوری طور پر لیوانکیشمنٹ کا نوٹیفیکیشن واپس لیا جائے اور گریجویٹی اور پنشن کا سابقہ طریقہ کار بحال کیا جائے ۔