شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی رہنما فیصل جمیل خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت تاریخ کی ناکام ترین اور نا اہل ترین حکو مت ثابت ہوئی ہے مہنگائی نے 24کروڑ عوام کو زندہ درگور کر کے رکھ دیا ہے اپنے عاقبت نا اندیش فیصلوں کے ذریعے حکمرانوں نے قوم سے جینے کا حق چھین لیا ہے بھاری بل ادا کرنے کے باوجود عوام بجلی سے محروم ہیں، پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے پٹرول کی قیمتوں میں 82 فیصد اضافہ کیا جا چکا ہے۔