گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پروفیسر ڈاکٹر شوکت علی چوہدری اورحکیم ضیا اللہ فتح گڑھی چیئرمین شکایت و ازالہ کمیٹی نیشنل کونسل فار طب نے کہا ہے کہ پاکستان کی حفاظت بحیثیت قوم ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ پاکستان کی بقا اور تحفظ اسلام کے عادلانہ و منصفانہ نظام کو رائج کرنے میں ہی ہے ۔ بدقسمتی سے قیام پاکستان بننے کے فورا بعد ہی اس ملک پر جاگیردار مافیا نے قبضہ کرلیا ۔ خوشحال پاکستان کی معیشت کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ کر قوم کے ہر بچے کو مقروض بنادیا گیا ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ قوم آج یہ عہد کرے ہر قسم کے لسانی گروہی تعصبات سے بالا ہوکرملک کواسلامی و فلاحی ریاست بنانے میںیک جان ہوکر کام کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان طبی کانفرنس ڈویژن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام مقامی کالج میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر الحاج حکیم خالد جاوید راہنما پاکستان طبی کانفرنس، حکیم عبدالرحمن عثمانی رابطہ سیکرٹری پنجاب پاکستان طبی کانفرنس،حکیم مشتاق احمد پرنسپل سلطان طبیہ کالج، حکیم اقبال شاد وائس پرنسپل ، ڈاکٹر نصیر علوی، حکیم میاں ارجمند نے بھی خطاب کیا۔
پاکستان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے:پروفیسر شوکت علی
Aug 17, 2023