گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )صوبائی سیکرٹری اطلاعات پاکستان شریعت کونسل پنجاب مولانا حافظ امجد محمود معاویہ نے کہا ہے کہ سینیٹ سے متفقہ طور پر منظور شدہ ناموسِ صحابہؓ واہلبیتؓ بل پر صدر پاکستان دستخط کر کے فوری نفاذ کا اعلان کریں، مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا زاہد الراشدی نے پاکستان شریعت کونسل پنجاب کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس میں اظہار خیال کیا،اجلاس کی صدارت امیر پنجاب مولانا مفتی محمد نعمان پسروری نے کی، مہمان خصوصی مولانا زاہد الراشدی نے مزید کہا کہ یہ اجلاس ناموس صحابہ کرام و اہل بیت عظام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے تحفظ کے بل کی قومی اسمبلی اور سینٹ میں منظوری کے بعد اس کے عملی نفاظ میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتا ہے اور صدر پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس پر جلد از جلد دستخط کر کے اسے قانونی شکل دی جائے ۔