ممبران امن کمیٹی نے ہمیشہ قیام امن کیلئے کردار ادا کیا: فیاض احمد موہل

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )علماکرام اور ممبران امن کمیٹی نے ہمیشہ قیام امن، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے تمام مواقع پر کلیدی کردار ادا کیا، جس پر تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور ممبران امن کمیٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل، سٹی پولیس آفیسر رانا ایاز سلیم کا ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں مزید کہناتھاکہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام ممبر و محراب سے امن کا پرچار کریں، شہری افواہوں پر کان نہ دھریں، اسلام کی تعلیمات ہمیں ایسے اقدامات سے روکتی ہیں،اسلام مخالفین سے بھی حسن اخلاق سے پیش آنے کی تلقین کرتا ہے۔ یہ ملک ہمارا ہے اور اس کے امن کو تباہ کرنے والوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ محرم الحرام، 14 اگست کے دوران امن امان کی فضا مستحکم بنانے، بھائی چارے اور رواداری کو فروغ دینے پر علما کے تعاون کو سراہتے ہیں۔ اجلاس میں حاجی یوسف کھوکھر، سعید احمد صدیقی،شیخ بابر کھرانہ ، بابر رضوان باجوہ، حافظ جواد محمود قاسمی، سید علی رضا، مولانا خالد حسن مجددی، مولانا محمد شعبان قادری ، مفتی اسلم طارق ، سید علی رضا ، فائق علی شاہ، سید خاور اظہر ، راغب میر، مسیحی برادری کے نمائندوں پادری عارف سراج، پروفیسر شہزاد لارنس سمیت دیگر شریک تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...