نوازشریف ستمبرکے تیسرے ہفتے میں وطن واپس آئیں گے۔عرفان صدیقی

مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نوازشریف ستمبرکے تیسرے ہفتے میں وطن واپس آئیں گے اور انتخابی مہم چلائیں گے، نوازشریف سمجھتے ہیں اس سال الیکشن ہوجائیں گے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت جانے لگتی ہے تو اسے بہت سے بھولے کام یاد آجاتے ہیں، میں نے کہا تھا کہ بل میں برق رفتاری اچھی نہیں ، جلدی زیادہ بل آتے ہیں تو ان کے مسودے پر غور نہیں ہوتا، جو بل آئے ان کی ضرورت تھی، یہ (ن)لیگ کے بل نہیں تھے پی ڈی ایم کے بل تھے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ ان لوگوں نے بل کی تیاریوں کے اجلاسوں میں شرکت کی ، بل پر دستخط کئے، میرا بل 14 ماہ سے گم ہے، یہ بل میری پراپرٹی تھی، اس حوالے سے 10 اگست کو سپیکر کو خط لکھا لیکن ابھی تک کوئی ریسپانس نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اپنی توہین کا خود احتساب نہیں کرسکتی تو کسی اور کا کیا کرے گی۔عرفان صدیقی نے کہا کہ نوازشریف ستمبرکے تیسرے ہفتے میں وطن آئیں گے اور انتخابی مہم چلائیں گے، نوازشریف چاہتے ہیں کہ الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، نوازشریف سمجھتے ہیں اس سال الیکشن ہوجائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن