آئندہ 2 سے 3 روز تک سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز سمندری ہوائیں چلنےکا امکان

Aug 17, 2023 | 13:14

سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سمندری ہوائوں کی رفتار میں اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، سمندری ہوائوں کی رفتار 35 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے اور  آئندہ 2 سے 3 روز تک ہوا 50 سے 55 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار کو بھی چھوسکتی ہے، مطلع زیادہ تر ابر آلود رہے گا، بوندا باندی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ہلکی پھلکی دھوپ کے ساتھ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر موسم خوشگوار رہے گا۔

مزیدخبریں