اسلام آباد: نگران وفاقی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا، ایوان صدر میں نگران کابینہ کی تقریب حلف برداری ہوئی. جس میں وزرا نے حلف اٹھایا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وفاقی وزرا سےعہدے کا حلف لیا. نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔احمد عرفان اسلم وزیر قانون، ڈاکٹر عمر سیف وفاقی وزیر آئی ٹی، شاہد اشرف تارڑ وزیر مواصلات، لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر وزیر دفاع، شمشاد اختر وزیر خزانہ، سرفراز بگٹی وزیر داخلہ ہوں گے۔ڈاکٹر ندیم جان وزیر صحت، عتیق احمد وزیر مذہبی امور، جلیل عباس جیلانی وزیر خارجہ، مرتضیٰ سولنگی وزیر اطلاعات، جمال شاہ وزیر ثقافت ہوں گے۔مدد علی سندھی، خلیل جارج، محمد سمیع سعید بھی بطور وفاقی وزیر کابینہ میں شامل ہیں۔وکیل احسن بھون کو نگران وزیر قانون مقرر کر دیا گیا، تابش گوہر نگران وزیر توانائی ، انیق احمد کو نگران وزیر مذہبی امور جب کہ اعجاز گوہر نگران وزیر تجارت مقرر کر دیا گیا ہے۔ایوان صدر میں نگران وفاقی کابینہ میں شامل وزرا اور معاونین خصوصی کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی. جس میں صدر مملکت نے ان سے حلف لیا ۔