کراچی: سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں چینی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی۔
ہول سیل مارکیٹ اور ریٹیل میں فی کلو چینی 5 روپے مہنگی ہوگئی۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی 150 اور ریٹیل میں 160 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے چینی مہنگی ہونے کی وجہ بتادی۔ عبدالرؤف ابراہیم نے کہا کہ شوگر مافیا اور شوگر ملز مالکان اپنی مرضی سے ریٹ فکس کررہے ہیں۔ شوگر ملز ملکان سابق ایم این ایز، ایم پی ایز سب ملوث ہیں۔
دوسری جانب ہول سیل ڈیلرز کہتے ہیں چینی کی اصل قیمت تمام تر منافع کے ساتھ ہول سیل میں 95 اور ریٹیل میں 100 روپے فی کلو ہونی چاہیے۔