جیکوبی کمپنی ایمسٹرڈیم نے یورپ کی پہلی کرپٹو کرنسی ای ٹی ایف لانچ کردی۔ای ٹی ایف کو گرنسی فنانشل سروسز کمیشن کے ذریعے ریگولیٹ کیا جاتا ہے جو کہ بی کوائن کے تحت تجارت کرتا ہے. اس میں مارکیٹ سازی کے ذریعے فراہم کردہ حفاظتی خدمات شامل ہیں۔
قبل ازیں ورلڈ کوائن نامی نئی کرپٹو کرنسی متعارف کرائی گئی، ورلڈ کوائن نامی کرپٹو کرنسی کو اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے متعارف کرایا ہے۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ پراجیکٹ کی بنیادی پیشکش اس کی ورلڈ آئی ڈی ہے، یہ ایک ایسا اکاؤنٹ ہے جو صرف حقیقی انسان ہی حاصل کرسکتے ہیں۔ورلڈ آئی ڈی حاصل کرنے کے لیے خریدار ورلڈ کوائن کے ‘اورب’ کا استعمال کرتے ہوئے ذاتی طور پر آئیرس اسکین کرنے کے لیے سائن اپ کرتا ہے جو کہ چاندی کی گیند جو تقریباً باؤلنگ بال کے سائز کی ہوتی ہے۔