کویتی حکام نے عوامی دلچسپی کا اہم قدم اٹھا لیا، ساحل پر باربی کیو کی اجازت مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق کویت میں نئی شرائط کے تحت سمندر کے کنارے باربی کیو کرنے کی اجازت دے دی گئی، اس سلسلے میں کویت میونسپلٹی نے عوامی حفظان صحت سے متعلق نئے ضوابط جاری کر دیے ہیں۔
نئے ضوابط کے تحت مخصوص علاقوں میں عوامی ساحلوں پر باربی کیو کیا جا سکے گا، وزیر مملکت برائے بلدیات اور مواصلاتی امور کے وزیر مملکت فہد الشولہ کے مطابق یہ اجازت مخصوص علاقوں کے لیے ہے.تاہم دوسری طرف فٹ پاتھوں، گلیوں، سڑکوں، چوکوں، چوراہوں، عوامی مقامات، سرکاری زمینوں اور پارکوں میں باربی کیو ممنوع ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ساحل پر بھی باربی کیو پر پابندی تھی اور خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ کیا جاتا تھا۔