خیبرپختونخوا میں جشن آزادی اورفاقی وزیر انجینئر امیر مقام

سید ولی شاہ آفریدی
pmlnfata99@gmail.com

ملک بھر میں 77ویں یوم آزادی جوش و خروش سے منائی گئی، مختلف مقامات پر رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا جن میں قومی ہیروز اور اصلاف کی قربانیوں کو بھی اجاگر کیا گیا جنہوں نے آزادی اور خودارادیت کیلئے اپنی غیر متزلزل جدوجہد میں لازوال قربانیاں دیں۔ نماز فجر کے بعد ملک بھر کی مساجد میں پاکستان کی سلامتی، امن، یکجہتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی، سرکاری اور نجی سطح پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا، اس سلسلہ میں مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام تھے اور 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر انجینئر امیر مقام نے کیک بھی کاٹا۔وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران و صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ پشاور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ہمارے بزرگوں نے بہت سی قربانیوں کے بعد آزاد کیا، ملک کی حفاظت تمام محبت وطن پاکستانیوں پر فرض ہے،یوم آزادی کی تقریبات کا مقصد اپنے پیارے پاکستان سے محبت کا اظہار کرنا ہے، تحریک آزادی پاکستان کے دوران کئی لاکھ افراد شہید ہوئے،کثیر تعداد میں خواتین کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا گیا اور یہ ان کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج ہم ایک آزاد ملک میں رہ رہے ہیں اور ہمیں تمام حقوق اور سہولیات میسر ہیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان 27 رمضان المبارک کو دنیا کے نقشے پر وجود میں آیا اور کوئی بھی اسے نقصان نہیں پہنچا سکتا۔وفاقی وزیر نے سیاسی مخالفین سے کہا کہ دیکھیں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کس طرح ترقی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ان بدصورت چہروں کو جانتے ہیں جنہوں نے 9 مئی 2023 کو سیکورٹی اور سرکاری تنصیبات پر حملہ کیا. پاکستان کو سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایٹمی قوت بنایا اور بھارت کے ایٹمی تجربات کے مقابلے میں اس وقت کے وزیراعظم محمد نواز شریف نے چاغی کے مقام پر چھ ایٹمی تجربات کر کے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا. وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے لوڈشیڈنگ سے نجات کے ساتھ ساتھ موٹرویز کا جال بچھا دیا اور پاکستانیوں کا وقار بحال کیا. انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کامیابیوں کی تمام منازل طے کرے گا۔انہوں نے کہا کہ لوگ جانتے ہیں کہ نیازی صاحب کے چار سالہ دور میں ملک کو کس نے دیوالیہ کیا جبکہ نواز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام کو الوداع کہا تھا. انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام امن پسند اور انتہائی محب وطن ہیں اور انہیں دہشت گردوں کے رحم و کرم پر تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔امیر مقام نے کہا کہ لوگ پوری طرح جانتے ہیں کہ دہشت گردوں کو واپس کون لایا جس کے نتیجے میں آج خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
مردان کے علاقے شیر گڑھ میں عمران مہمند شہید کے حجرے میں جشن آزادی تقریب کا انعقاد کیا گیا جو بعد ازاں جلسہ میں تبدیل ہوگیا، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے جلسہ پہنچنے پر ا?ن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔جلسہ گاہ پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، وزیراعظم شہباز شریف اور انجینئر امیر مقام زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے جمشید خان مہمند سمیت دیگر عہدیداربھی موجود تھے۔
امیر مقام نے کہا کہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ نیازی کی خراب ذہنی حالت کے بارے میں جانتے ہیں، نیازی نے کہا کہ ان کی برطرفی کے پیچھے جنرل باجوہ تھے پھر کہا کہ امریکا نے ان کی حکومت گرائی ہے جبکہ بعد میں خود ان کی طرف سے اس سب کی نفی کی گئی. وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری سیاست امن، ترقی اور محبت کے گرد گھومتی ہے جبکہ نیازی صاحب لوگوں میں تقسیم اور معاشرے میں انارکی پھیلا کر سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے تھے۔تقریب میں صوبائی اور ضلعی عہدیداران و کارکنان نے بھر پور انداز میں شرکت کی. وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے مردان شیرگڑھ میں سابق ایم پی اے و جنرل سیکرٹری ضلع مردان جمشید خان مومند کے رہائشگاہ پر بھی 14 اگست جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے عوام کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا. انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور ہمارے دوسرے رہنماو¿ں کی جدوجہد اور قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان وجود میں آیا۔اس دن کا مقصد اپنے ان اکابرین جنہوں ملک کیلئے انتھک جدو جہد کی، کو خراج تحسین پیش کرنا ہے. وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم سب کو یوم آزادی کی خوشی میں اپنے کشمیری بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ کشمیری عوام کو مظالم کا سامنا ہے اور اس کے باوجود وہ حق خودارادیت کے لیے پرعزم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن