بشریٰ بی بی، نجم ثاقب سے متعلق آڈیو لیک کیس سپریم کورٹ میں  پرسوں سماعت کیلئے مقرر

Aug 17, 2024

   اسلام آباد (آئی این پی ) سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور سابق چیف جسٹس کے بیٹے نجم ثاقب سے متعلق مبینہ آڈیو لیک سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم افغان 19 اگست کو سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں