اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف خواتین کیلئے تحریک ناانصاف بن چکی ہے، خواتین کو ہراساں اور زدوکوب کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں خاتون کو زدوکوب کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف اقبال آفریدی کے خلاف ایکشن لے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی ہمارے معاشرے میں خواتین کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ تحریک انصاف کی فسطائیت ہے جو کھل کر باہر آ رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ اس حملے پر اقبال آفریدی کی پارٹی رکنیت معطل ہونی چاہئے۔
خواتین کو زدوکوب کرنا قبول نہیں، پی ٹی آئی اقبال آفریدی کیخلاف ایکشن لے: عطاء تارڑ
Aug 17, 2024