اسلام آباد (وقائع نگار) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں بشریٰ بی بی کی طلبی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں آج صبح اڈیالہ جیل کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ 9 مئی کے 12 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی طلبی اور جسمانی ریمانڈ کے لیے تفتیشی افسروں نے درخواستیں دائر کی تھیں۔ سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی اور درخواستوں کو ابتدائی سماعت کے لیے منظور کر لیا۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کو آج صبح 8 بجے اڈیالہ جیل کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں عدالت پہلے ہی بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر چکی ہے اور عدالت نے تفتیشی افسروں کو 7 دن میں بشریٰ بی بی سے تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
9مئی مقدمات ، بشری بی بی کو آج اڈیالہ جیل عدالت پیش کرنے کا حکم
Aug 17, 2024