اظہر مشوانی کے بھائیوں کی بازیابی فریقوں کو ایک اور موقع، حکم نامے کی کاپی وزیراعظم کو بھی دی جائے: ہائیکورٹ

Aug 17, 2024

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اظہر مشوانی کے دو بھائیوں کی بازیابی سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ ہائیکورٹ نے اظہر مشوانی کے دونوں بھائیوں کی بازیابی کیلئے فریقین کو ایک اور موقع دے دیا اور حکم نامے کی کاپی وزیر اعظم کو بھی دینے کا حکم دیا ہے۔ حکم نامہ جسٹس گل حسن اورنگزیب نے تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے مطابق سیکرٹری داخلہ عدالت میں پیش ہوئے اور رپورٹ جمع کرائی، سیکرٹری داخلہ کی رپورٹ کے مطابق کوئی بھی انٹیلی جنس ایجنسی وزارت داخلہ کے ماتحت نہیں، مغویان کی بازیابی کی کوشش کی گئی مگر کوئی سراغ نہ مل۔ سیکرٹری دفاع کے بیرون ملک ہونے کے باعث جوائنٹ سیکرٹری عدالت میں پیش ہوئے۔

مزیدخبریں